27 نومبر 2014 - 12:34
حلب میں فوج کی پیشقدمی، دسیوں دہشتگرد ہلاک

شامی فوج نے حلب میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے دسیوں داعش دہشتگردوں کو ہلاک اور انھیں پسپائی اختیارکرنے پرمجبور کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب اور اس کے مضافات میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے نبل اور الزھرا کالونی کے اطراف میں پسپائي اختیار کرنے والے دہشتگردوں کو اپنے محاصرے میں لے کر پچاس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ شامی فوج نے خود کو جیش الاسلام کہنے والے گروہ کےخلاف کاروائی میں ان کی بڑی تعداد کو ہلاک کرکے  غوطہ شرقی، جرود القلمون اور ریف دمشق میں ان کے اسلحہ اور بارود کے ذخائر تباہ کردیئے۔ درایں اثنا شہر دوما میں حوش نامی مزرعہ میں مصطفی نقرش نامی مسلح دہشتگرد گروہ کا ایک کمانڈر اور اس گروہ کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا ہے جبکہ ریف دمشق میں جوبر محلے میں ایک ورزشگاہ میں بھی متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ غوطہ شرقی کے جنوبی حصے میں بھی شامی فوج نے زبدین کالونی کے مشرق اور شمال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا اوران کے اسلحے کے ذخائر تباہ کردیئے۔
.......

/169